تھرپارکر میں 16 سالہ لڑکی نے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی

منگل 26 جولائی 2022 17:34

تھرپارکر میں 16 سالہ  لڑکی نے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2022ء) تھرپارکر میں 16 سالہ لڑکی نے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔ تھرپارکر کے شہر چیلہار کے قریب گاؤں فلیو میں 16 سالہ ساوی بنت رنمل میگہواڑ نے کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

خودکشی کا سبب معلوم نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا،قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا ءکے حوالے کردی گئی۔تھرپارکر میں رواں ماہ خودکشی کے واقعات کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں