تھرپارکر ضلع میں محرم الحرام کے دوران امن و رواداری کو برقرار رکھا جائے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 جولائی 2022 20:15

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2022ء) تھرپارکر ضلع میں محرم الحرام کے دوران امن و رواداری کو برقرار رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر سارا جاوید نے دربار ہال مٹھی میں محرم الحرام کے سلسلے میں حفاظتی ، صفائی، پینے کے پانی کی فراہمی ،اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں پاک رینجرز ڈیپلو ، ننگرپارکر اور چھاچھرو کے ونگ کمانڈرز ، ڈی آئی بی انچارج تھرپارکر شیر خان لغاری ، مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، مختیارکار ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر چینو مل ، ایم ایس سول ہسپتال مٹھی ڈاکٹر زاہد محمود آرائیں ، ٹی ایم او مٹھی سعید احمد بروھی ، مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سارا جاوید نے تمام امام بارگاہوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ مجالس اور جلوسوں میں وقت کی پابندی کا خیال رکھیں ، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے اپنے رضاکار کو بھی الرٹ رکھیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو سکے اور وہ ذاکرین اور خطیبوں کو پابند کریں کہ وہ مجالس میں اپنے خطابت میں کوئی بھی ایسی بات نہ کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں