لمپی وائرس، تھرپارکر میں 50 سے زائد جانور ہلاک

ہفتہ 30 جولائی 2022 16:51

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) لمپی اسکن وائرس کے سبب تھرپارکر میں 50 سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں بھی لمپی اسکین وائرس نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ضلع تھرپارکر میں لمپی اسکین وائرس کے مزید 50 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 174 ہوگئی ہے۔چھاچھرو اور ڈاہلی کے مختلف گاؤں میں 50 سے زائد گائے ہلاک ہوگئی جس کے بعد مویشی مالکان میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی۔

دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کے صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کے کچھ روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں لمپی اسکین وئیسین مکمل کرلیں گئی ہے جبکہ ضلع میں 9 لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسینیشن نا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کو بار بار شکایات دینے کے باوجود بھی ویکسین کے لئے ٹیمیں بھجوانے کی زحمت تک نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔اس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں