تھرپارکر مختلف علاقوں میں آگ کے تین واقعات ، پانچ سے زائد کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے

پیر 1 اپریل 2024 12:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) تھرپارکر میں آگ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، زیادہ نقصان فائر بریگیڈ گاڑی نہ پہنچنے کی وجہ سے ہوتا ہے، گزشتہ روز سے رات تک تھرپارکر میں آگ لگنے کے تین واقعات ہوئے ہیں، تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں جان محمد رند میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے نظر محمد اور علی محمد خاصخیلی کے دو مکان جل کر خاکستر ہوگئے، آگ بجھاتے ہوئے نوجوان میرحسن خاصخیلی زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کو چھاچھرو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ کی وجہ گہروں میں موجود دو موٹرسائیکلیں، لڑکی کی شادی کا سامان سمیت لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا اور اس کے علاوہ گاؤں بھوریلو اور مٹھڑائو دل میں آگ لگنے سے تین مکان جل کر خاکستر ہوگئے، اطلاع دینے کے باوجود فائر برگیڈ گاڑی نہیں پہنچی اور گاؤں والوں نے آگ پر کنٹرول کر کے دوسرے گاؤں کو نقصان پہنچانے سے بچا لیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں