اوتھل میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق،
متعدد علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل،کروڑوں روپے کی ٹماٹر اور گندم کی فصلیں تباہ
جمعرات 21 فروری 2019 17:07
(جاری ہے)
ضلع بھر کی ندی نالوں میں شدید طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
اوتھل سے 5 کلومیٹر مشرقی سمت کھرڑی ندی میں آنے والا ریلہ گزشتہ شب چار افراد محمد سلیمان ولد محمد عمر خاصخیلی، شیر محمد ولد بکو قوم برہ، محمد عمر ولد داد محمد برہ اور پنِیو ولد محمد جمن برہ کو بہا کر لے گیا۔جن کی لاشوں کو ضلعی انتظامیہ، ایدھی اور ایف سی کے رضا کاروں نے نکال کر DHQ۔ہسپتال اوتھل منتقل کیا۔جہاں لائف ٹرسٹ کے رضا کاروں نے غسل اور کفن دے کر نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔جب کہ بیلہ شہر میں دریا پورالی کا پانی محلہ ریسٹ ہاؤس کے گھروں میں داخل ہوگیا۔جب کہ بلوچی گوٹھ ،اسماعیلانی ، کنر ، ڈان اور دیگر کء دیہات میں بارش اور سیلاب نے گھروں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔جب کہ اوتھل کے کھانٹا ندی اور لنڈا ڈھورا میں شدید طغیانی سے بشوانی گوٹھ، آمنانی گوٹھ، اور ابو ہوٹل کے قریب ناکو قادری گوٹھ اور ناریل فارم میں سیلابی ریلے داخل ہونے سے گئی مکان سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور درجنوں افراد پانی میں محصور ہو کر رہ گئے اور کئی افراد نے درختوں اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر جان بچائی۔ جب کہ تحصیل لاکھڑا میں بھی بارش نے گھروں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔سیلاب کی اطلاع ملتے ہی کمشنر قلات ڈویڑن بشیر احمد بنگلزئی، ایڈیشنل کمشنر امیر فضل اویسی، ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی، اے ایس پی حب نوید عالم، ایس ایچ او اوتھل فلک شیر اور دیگر افسران نے مقامی غوطہ خوروں اور بوٹ کے ذریعے ناریل فارم میں پھنسے ہوئے 10 افراد کو ریسکیو کرکے باحفاظت سیلابی پانی سے باہر نکالا اور ایس ایس لسبیلہ نے پولیس کے جوانوں اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کو دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے روانہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کا ADC ریونیو عزت نزیر بلوچ۔تحصیلدار اوتھل نصیر احمد جاموٹ۔نائب تحصیلدر اوتھل محمد یعقوب شیخ کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ نقصانات کا جائزہ لیا اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر جن علاقوں میں نقصان ہوا ہے ان کی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں متاثر افراد کی بحال کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عزت نزیر بلوچ نے کہا کہ متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ریسکیو آپریشن کی نگرانی کمشنر قلات خود کر رہے تھے اور پولیس کے جوانوں اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے 10 افراد کو باحفاظت سیلابی پانی سے باہر نکالا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوباء حکومت کا ایم آء -17 ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے پی ڈی ایم اے کے سپرد کردیا ہے۔تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہنگلاج ماتا مندر کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا
ہم سب کو مل کر سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کیلئے جہاد کرنا ہو گا،مقررین
ہنگلاج ماتا مندر کے تین روزہ میلے کا آغاز (آج)سے ہوگا
لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت بخشی ،کامیاب ہو کر عوامی مسائل ایوان میں پہنچاؤں گا ، میر زرین ..
وزیراعظم ملک کی خوشحالی ،معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں ،وفاقی وزیر تجارت
اوتھل میں ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی
لسبیلہ عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت بخشی ،عوام جام خاندان سے محبت کرتے ہیں ،نوابزادہ میر زرین خان ..
اوتھل، این سی ایچ ڈی کے تحت بھرتی ہونیوالے 15 خواتین ٹیچرز کے آڈرز تاحال جاری نہ ہوسکے
علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں ،سید سومار شاہ کاظمی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کی تقسیم کی جگہ پر سہولیات کا فقدان ہے ،محمد بخش برہ
لسبیلہ میں اخلاق سے عاری انتظامی آفیسر کی کوئی ضرورت نہیں ،بداخلاق ڈی سی کا فوری تبادلہ کیا جائے ، سردار ..
محکمہ تعلیم بلوچستان کا عزم ہے کہ ہر بچہ،بچی سکول میں داخل ہو کیونکہ آئین کے آرٹیکل اے 25 کے تحت مفت ..
تھل سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں