اوتھل میں چوری واردات میں اضا فہ نامعلوم چور دو مو ٹر سائیکل چراکر فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے

اتوار 25 اپریل 2021 16:45

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2021ء) اوتھل میں چوروں کا راج،دوشہریوں کی موٹرسائیکل نامعلوم چورلے اڑے،نو مشق ایس ایچ او چوروں کے سامنے بے بس،عوامی حلقوں کا ایس ایس پی لسبیلہ سے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں سینئر،تجربہ کار ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں عبداللہ انگاریہ اورسیلمان برفت اوتھل کے نواحی علاقے میل وسائی میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے اپنی موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے گئے اور بعدمیں آئے تو ان کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کی فوری طورپر اوتھل تھانہ میں اطلاع دی گئی تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اوتھل پولیس چوروں کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی واضح رہے کہ موجودہ ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں چوری کی پے درپے وارداتیں ہورہی ہیں لیکن ایس ایس پی لسبیلہ موجودہ نومشق ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی لسبیلہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری طوپر نوٹس لیکر اوتھل میں ایک سینئر ،تجربہ کار ایس ایچ او تعینات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں