ایس ایچ او اوتھل بغیر کسی جواز کے شہریوں کو تنگ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں ، محکمہ پولیس کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی

بدھ 20 جولائی 2022 15:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2022ء) سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل و معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او اوتھل کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اور اوتھل میں چھلنی سے چھان کر موصوف کو ایس ایچ او لگایا ہے موصوف بغیر کسی جواز کے شہریوں کو تنگ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں جو کہ محکمہ پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایس ایچ او اوتھل میں سید دینل شاہ کھڑی گاڑی کو پولیس تحویل میں لیکر اس کے شیشے وغیرہ توڑ کر تھانے لے گئے اور گاڑی کلیئر ہونے کے باوجود بھی تھانیدار نے پیسے لیکر گاڑی چھوڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ایس ایچ او اوتھل ایک نااہل،بدعنوان اور راشی پولیس آفیسر ہے انکا اوتھل سے فوری تبادلہ کیا جائے موصوف نے پولیس تھانہ میں بھتہ خوری کا کلچر عام کیا ہے سید حفیظ شاہ کاظمی نے کہا کہ کلیئر گاڑی کو اٹھا کر تھانہ لے جانے اور گاڑی مالک کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور "عوام ساتھ ساتھ" کے پولیس عزم کے بھی منافی ہے جس سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور دوریاں بڑھیں گی ، انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اوتھل علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور منشیات کا خاتمہ کرنے کی بجائے لوٹ مار میں مصروف ہیں جلد ایس ایچ او اوتھل کے خلاف باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی انہوں نے ڈی آئی جی قلات رینج اور ایس ایس پی لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایس ایچ او اوتھل کا تبادلہ کیا جائے اور شفاف تحقیقات کرکے ایسے آفیسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں