اوتھل ،صفائی ستھرائی کے فقدان پر ایک کلینک سیل

بدھ 13 دسمبر 2023 07:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ سید یاسین اختر کا چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، تحصیلدار اوتھل مقبول احمد ساسولی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور کے ہمراہ اوتھل شہر میں ناجائز تجاوزات دکانداروں اور ہوٹل مالکان و عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی اور صفائی ستھرائی کے فقدان پر ایک کلینک سیل کردیا۔

ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کے فقدان پر جرمانے عائید کئے اور دکانداروں کو نرخ نامہ پر عمل در آمد کرنے کی ہدایت کی۔ دکانوں کے سامنے اور قومی شاہراہ آر سی ڈی اورڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل ناجائز تجاوازت کو ہٹا دیا گیا اور آئندہ تجاوزات نہ کرنے کی وارننگ دی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لسبیلہ سید یاسین اختر نے کہا ہے کہ کسی بھی دکاندار کو تجاوزات کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور دکاندار منافع خوری سے گریز کریں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھے اور نرخ نامہ کو اونچی جگہ پر آویزاں کریں۔

(جاری ہے)

شکایت کی صورت دکاندار کو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی بھی ہوا کھانی پڑے گی انہوں نے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کو انسان جانوں سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے ڈاکٹرز اپنے کلینکوں میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اس میں کوتاہی کسی بھی صورت میں برادشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں