پولی ٹیکنیکل کالج اوربی آر سی دونوں بڑے پروجیکٹ ہیں ،حیات اللہ خان کاکڑ

یہ میرا پہلا دورہ نہیں ہے ، مسلسل دورے کرتا رہونگا، بی آر سی کا کام جلد مکمل کرکے اسے بھی فنکشنل کیا جائے گا ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:12

وتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان حیات اللہ خان کاکڑ کی اوتھل آمد پولی ٹیکنیکل کالج اور ریذیڈیشنل کالج اوتھل کا دورہ جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان حیات اللہ خان کاکڑ کی اوتھل آمد پولی ٹیکنیکل کالج اور ریذیڈیشنل کالج اوتھل کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا محکمہ بی اینڈ آر کے آفیسران نے ایڈیشنل سیکریٹری کو کام کے متعلق بریفنگ دی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ پولی ٹیکنیکل کالج اور BRC دونوں بڑے پروجیکٹ ہیں یہ میرا پہلا دورہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی میں نے دورہ کیا تھا اور مسلسل دورے کرتا رہونگا بی آر سی کا کام جلد مکمل کرکے اسے بھی فنکشنل کیا جائے گا اور مارچ میں اس میں بھی کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پولی ٹیکنیکل کا کام کافی مکمل ہے اور داخلے شروع ہوگئے ہیں دونوں کالجز فنکشنل ہونے سے نہ صرف لسبیلہ بلکہ بلوچستان میں تعلیم کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ ان کالجز کا کام کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے فیز ون اور فیز ٹو کا کام مکمل ہوچکا ہے اب فیز 3 پر کام جاری ہے جلد پولی ٹیکنیکل میں اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جائے گا اور دونوں کالجز میں جلد بسیں فراہم کی جائے گی تاکہ طلباء کو آنے اور جانے میں مشکلات نہ ہو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس جدید دور میں پولی ٹیکنیکل تعلیم انتہائی ضروری ہے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو باآسانی روزگار مل سکے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے چیلجز سے نمٹنے کے لیئے ٹیکنیکل تعلیم انتہائی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری بھر پورش کوشش ہے کہ جلد کالجز کی خالی آسامیوں کا اشتہار جاری کیا جائے گا بی آر سی میں پرنسپل اسٹاف اور لیکچرار تعینات کردئیے گئے ہیں جلد پولی ٹیکنیکل کالج اوتھل میں بھی اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر پرنسپل پولی ٹیکنیکل کالج اوتھل محمد رفیق غلزئی،پرنسپل BRC خدائے رحیم،ایکسیئن بی اینڈ آر محمد نواز بلوچ،SDO ذاکر بلوچ،سپرٹینڈنٹ انجینئر محمد شفیع مینگل،انجینئر حاکم علی،سب انجینئر عباس علی،حانی حبیب اللہ مینگل،سمیع اللہ،سب انجینئر باسط علی،حاجی محمد اقبال،محمد صادق ودیگر موجود تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں