پاکستان کوسٹ گارڈز کی دو مختلف کارروائیاں،مسافرخواتین سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

وندر میں غیرقانونی طور چھپایا گیا 50ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرلیاگیا

منگل 28 جولائی 2020 16:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی دو مختلف کاروائیاں،مسافرخواتین سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،وندر میں غیرقانونی طور چھپایا گیا 50ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرلیا،برآمدمنشیات کی قیمت عالمی منڈی میں تقریباً6کروڑ 18لاکھ روپے بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران چار مسافر خواتین سے 25کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرکے چاروں خواتین اسمگلر کو حراست میں لے لیاجبکہ ایک اور مسافر کوچ سے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک خاتون سے 12کلو چرس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،جبکہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک اور کاروائی میں دوران گشت وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پر غیر قانونی طورپر چھپایا گیا 50ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیااس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ پانچوں گرفتارخواتین اسمگلرز کو شامل تفتیش کردیاگیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں ،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کسی بھی قسم کی اسملنگ کو روکنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور وطن عزیز کو اسمگلنگ اور منشیات جیسی لعنت کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں