تھلاپتی وجے کی اگلی نسل نے بھی فلم نگری میں قدم رکھ دیئے

50 سالہ تھلاپتی وجے اب تک 74 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں

منگل 29 اگست 2023 12:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2023ء) تھلاپتی وجے کی اگلی نسل نے بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیے، اٴْن کے صاحبزادے جیسن سنجے مشہور پروڈکشن ہائوس سے بطور ڈائریکٹر اپنا کیریئر شروع کرنے جارہے ہیں۔50 سالہ تھلاپتی وجے اب تک 74 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اٴْن کی 2 فلمیں زیر تکمیل ہیں، وہ اتنے مشہور ہیں کہ فلم نگری چھوڑ کر سیاست کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔

ماسٹر اور مارشل سمیت کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے تھلاپتی کے والد ایس اے چندرسیکھر بھی سائوتھ فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر ہیں۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ تھلاپتی وجے کے بیٹے جیسن سنجے کیا اپنے دادا کی طرح سنیما کی دنیا میں جگہ بنا پاتے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن سنجے نے ہدایتکاری کی دنیا میں اپنے نئے سفر کیلیے تیاری کرلی ہے، وہ جس پروڈکشن ہائوس سے اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، وہ پہلے ہی روبوٹ2.0، رام سیتو اور پونین سلوان جیسی بڑی فلمیں بنا چکا ہے۔

(جاری ہے)

تھلاپتی وجے کے صاحبزادے کی اتنے بڑے پروڈکشن ہائوس سے ڈیبیو کی خبر نے لوگوں میں اٴْن سے متعلق توقعات بڑھادی ہیں اور وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروڈکشن ہائوس نے فی الحال اپنے منصوبے کی تفصیلات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔دوسری طرف جیسن سنجے نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ انہیں میرا اسکرپٹ پسند آیا اور انہوں نے مجھے اسے عملی شکل دینے کی پوری آزادی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم اگلے مرحلے میں نئے چہرے اور تکنیکی ماہرین ڈھونڈ رہے ہیں، میں پروڈکشن ہائوس کے مالکان کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے بڑی ذمے داری دی۔جیسن سنجے نے اپنی ابتدائی تعلیم چینی کے امریکن انٹرنیشنل اسکول سے مکمل کی جبکہ وہ اعلیٰ تعلیم کینیڈا سے مکمل کی ہے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں