اوتھل،مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا،موقع پر جاں بحق

اتوار 12 دسمبر 2021 20:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2021ء) اوتھل کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی صدرمقام اوتھل سے تقریباً 30 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا جس کے موجب وہ موقعے پرہی جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد حسین سکنہ لاکھڑا کے نام سے ہوئی۔لیاری پولیس نے ضروری کارواء کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں