ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع پولیس نے ستمبر2021ء کے دوران ضلع بھر میں 1003مقدمات درج کیے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 9 اکتوبر 2021 17:27

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع پولیس نے ستمبر2021ء کے دوران ضلع بھر میں 1003مقدمات درج کیے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) ماہانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ماہ ستمبر2021،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع پولیس نے ستمبر2021ء کے دوران ضلع بھر میں 1003مقدمات درج کیے جن میں 642ملزمان گرفتار کر کے317000روپے کی ریکو ری کی گئی جبکہ ضلع بھر میں 186مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اس طرح ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے61مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میں ملزمان گرفتار کیے گئے،جن میں) بندوقیں = (6 (پسٹل(50=)رائفل03 ((ریوالور2) (راؤند335=) برآمد کیے گئے منشیات کے46 مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے13.402کلوگرام چرس،813شراب،200کلو گرام بھنگ برآمد ہوئی۔

جواء کے03 مقدمات میں 03ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے27620روپے ریکوری ہوئی۔

(جاری ہے)

ضلع پولیس نے گزشتہ ماہ36مقدمات میں ملوث06گینگزکے16 ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے15موٹر سائیکل،10پسٹل،27گولیاں،موبائل فون اور نقدی برآمدکیں۔ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت84مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پرضلع بھر میں 36سرچ آپریشنزکے دوران1465 افراد کی تصدیق کی گئی۔

ٹوبہ پولیس نے ڈی پی او رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ماہ ستمبر2021کے دوران اہم کیسز ٹریس آؤٹ کیے جن میں تھانہ سٹی کمالیہ نے مخبر کی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چور ی،نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے 04ملزمان 01۔محمدفیضان ولد اظہر حسین قوم ماچھی سکنہ زیشان کالونی کمالیہ02۔اقراء عرف پھمنی زوجہ مظہر قوم ماچھی سکنہ نیو سبز منڈی کمالیہ03۔

زرینہ زوجہ مظہر اقبال قوم ماچھی سکنہ نیو سبز منڈی کمالیہ04۔ شفقت ولد نور محمد قوم کلیرہ سکنہ 511گ ب ماموں کانجن کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ 04لاکھ 23ہزار روپے برآمد ہوئے۔ریکارڈچیک کرنے پر ملزمان تھانہ سٹی کمالیہ کے ڈکیتی،چوری،نقب زنی کے مقدمات نمبر 337/21،350/21،374/21، 389/21،423/21میں ملوث تھے۔آئی جی پنجاب جناب راؤ سردار علی خان کے حکم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمرفاروق کی زیر نگرانی تھانہ سٹی ٹوبہ میں قائم کیے گئے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل نے کاروائی کرتے ہوئے عورت پر تشدد کر نے والے ملزم محمد غالب کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے والا خطرناک بین الاضلاعی ڈاکو ذوالفقار ولد منظور احمد قوم وہنی وال سکنہ چک نمبر552گ ب تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو کہ دوران واردات اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔ملزم انتہائی خطرناک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔

تھانہ سٹی ٹوبہ نے کاروائی کرتے ہو ئے ر وڈ رابری کی وارداتیں کرنے والے 2ملزمان 1۔زبیر قادری ولد محمد یو سف قوم مغل سکنہ محمد پور ہ ٹوبہ2۔ محمد زاہد ولد محمد رفیق قوم سپرا سکنہ329ج ب کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے لا کھوں روپے نقدی،2موٹر سائیکل 125،اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ ناجائز 2پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمدہوئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں