ٹوبہ ٹیک سنگھ، عام انتخابات میں ممکنہ دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لئے موک ایکسر سائز کا مظاہرہ

جمعرات 19 جولائی 2018 23:39

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018 میں دہشت گردی کے حملے سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس ، ایلیٹ فورس، محکمہ سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکارڈ، سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ،آئی ایس آئی ،آئی بی ،ایمر جنسی ریسکیو 1122 ودیگرسیکورٹی اداروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوا لفقار احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں موک ایکسر سائز کا مظاہرہ کیا، موک ایکسر سائز میں فرضی دہشت گرد حملے اور اس کے انسداد کے لئے متعلقہ ادارورں کے رسپانس ٹائم کو چیک کیا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سکیورٹی ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

موک ایکسر سائزی کی نگرانی ڈی ایس پی صدر ارشاد احمد،انچارج سی ٹی ڈی میاں رئوف احمد اور کمانڈر بم ڈسپوزل مقصود احمد نے کی ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں