ٹوبہ ٹیک سنگھ،ٹریفک حادثہ میں دو جواں سالہ بہنیں جاں بحق

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔2اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں دو جواں سالہ بہنیں جاں بحق جبکہ بھائی بال بال بچ گیا ، محلہ قادر کالونی گوجرہ کے رہائشی محمد زاہد کے 17سالہ بیٹا محمد حسنین اپنی 23سالہ بڑی بہن حنا ء اور 14سالہ چھوٹی بہن مریم کو ساتھ لیکر موٹر سائیکل 9842پر سوار ہو کر پیرمحل میں اپنے کسی عزیز کی شادی میں شرکت کے لئے جا رہا تھا کہ ٹوبہ گوجرہ روڈ پر نواحی چک نمبر 323ج ب (ترانڈی) کے قریب ایک کار کی ٹکر سے دونوں بہنیں موٹر سائیکل لڑکھڑانے کے باعث نیچے سڑک پر گر گئیں ،اسی اثناء میں عقبی سمت سے آنے والی مٹی سے لدی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ان کے اوپر سے گزر گئی ، جس کے نتیجہ میں دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ، جبکہ محمد حسنین موٹر سائیکل سے نہیں گرا ،جس کے باعث وہ بال بال بچ گیا، حادثہ کا باعث بننے والی کار کا ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ،اور نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ،دونوں بہنوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی ان کے گھر میں کہرام مچ گیا ، وہاں ہر آنکھ آشکبار اور قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں