پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22

فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں مقابلہ جات میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جنوری مقرر

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:49

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) حکومت پنجاب کے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021-22 کیلئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن نے تمام اضلاع فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں ہونے والے مقابلہ جات میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جنوری مقرر کی ہے، صوبہ بھر میں فن و ثقافت کے فروغ کیلئے نوجوان نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزمانے اور ضلعی و ڈویژن کی سطح پر ہزاروں ، صوبائی مقابلوں میں لاکھوں روپے کے انعامات حاصل کرنے کا شاندار موقع دیا جا رہا ہے، ضلعی سطح پر موسیقی، مصوری، تخلیقی ادب اور دستکاری کیلئے پہلی تین پوزیشن کیلئے 20ہزار، 15ہزار اور10 ہزار جبکہ ثقافتی رقص اور تھیٹر کیلئی40ہزار،35ہزار اور30ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے جائیںگے،اسی طرح ڈویژن کے مقابلوں میں موسیقی ، مصوری، تخلیقی ادب اور دستکاری کیلئے انعامات بالترتیب25ہزار،20ہزار اور 15ہزار جبکہ رقص اور تھیٹر کیلئے 60 ہزار، 50ہزار اور40ہزار روپے، صوبائی سطح پر تمام کیٹیگریز کیلئے پہلی تین پوزیشنز کیلئے 2 لاکھ، ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ کے نقد انعامات دیئے جائیں گے، مقابلوں میں انفرادی طور پر موسیقی، مصوری ،ادب ،شاعری، نثراور دستکاری جبکہ تھیٹر اور لوک رقص گروپ کی شکل میں ہوں گے،ماسوائے لوک رقص کے باقی تمام مقابلوں میں 16 سال سے 40 سال تک عمر کے فیصل آباد ڈویژن کے مستقل رہائشی نوجوان مردو خواتین اور خواجہ سرا درخواست دینے کے اہل ہیں جبکہ معذورافراد کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، واضح رہے کہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے تناظر میں ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے وجہ سے موضوعات،امن، ثقافت، پرامن معاشرے کا قیام ترتیب دیئے گئے ہیں، مقابلے چاروں اضلاع میں منعقد ہوں گے اس کے بعد ڈویژن کی سطح کے مقابلہ جات فیصل آباد میں ہوں گے،خواہشمندافراد رجسٹریشن فارم تمام ڈی سی دفاتر، اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر ، گورنمنٹ کالجز، سکولز اور یونیورسٹیز سے حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ رجسٹریشن فارم پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن، فیس بک آفیشل پیج Punjab artscouncilfaisalabad پہ موجود لنکhttps://www.facebook.com/606788846033466/posts/4836611946384447/ ,اورگوگل فارمhttps://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdtsjSFd3VByxeorhHHxkU2x6zLeZ8jmGPKTcpuPz_pnt6HFA/viewform?usp=sf_linkاور وٹس ایپ 03457002038 سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، مکمل طور پہ پر شدہ فارم بمعہ شناختی کارڈ یا فارم ب اور 2عدد تصاویر کے ساتھ فوکل پرسن پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد میں18جنوری 2022 شام4بجے تک بھیجے یا جمع کروائے جا سکیں گے�

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں