ٹوبہ ٹیک سنگھ،دوست کو اغواء کے بعد قتل کرکے نعش نہر میں بہانے والے 4ملزمان گرفتار

جمعرات 19 مئی 2022 23:49

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) دوست کو اغواء کے بعد قتل کرکے نعش نہر میں بہانے والے 4ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ عابدہ پروین زوجہ صادق علی قوم جٹ سکنہ چک نمبر 322ج ب نے نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس کو درخواست دی کہ اسکا بھائی امداد حسین سکنہ 417ج ب بعمر 40 سال کافی دنو ں سے لاپتہ ہے جسکی اپنے طور پر تلا ش کرتے رہے ہیں مگر تاحال اس کا لاپتہ نہیں چلا،اسے شک ہے کہ اسکے بھائی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہےپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے پتہ چلایا کہ امداد حسین کو اغواء کیا گیا ہے جس پر پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے چار ملزمان تیموراعظم باجوہ ولد محمد محمود قوم جٹ سکنہ سلونی جھال فیصل آباد ،وقارولد مقصود احمد قوم جٹ سکنہ سلونی جھال فیصل آباد ،مظہر عرف ملاولد شوکت علی قوم جٹ سکنہ 517ج ب فیصل آباد اور علی عرف فیصل منیر ولد منیر احمد قوم جٹ سکنہ اڈا سلونی جھال فیصل آباد کوگرفتار کیاجبکہ ملزمان کے دیگر 4 ساتھیوں کی تلا ش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے مغوی امداد حسین کو تھانہ صدر گو جرہ نزد بوبک چوک سے اغوا کیا اور اپنے رہائشی علاقہ فیصل آباد کی حدود میں لے جا کر اس پر تشدد کر کے اسے قتل کر دیا اور مقتول کی نعش سلونی جھال کے نزدیک نہر میں پھینک دی ۔ملزمان اور مقتول آپس میں دوست تھے بعد میں رنجش کی بنا ء پر ملزمان نے اپنے دوست کو اغواء کر کے قتل کر دیا۔ \378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں