ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور توانا بنانا ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں ،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید

جمعرات 19 مئی 2022 23:54

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور توانا بنانا ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور ہم سب ملکر کرپولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کیلئے اپنا معاشرتی کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 3 لاکھ 32 ہزار 5 سو سے زائد بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلانے کے لئے 1 ہزار 1 سو 58 موبائل ٹیمیں گھر گھر جائیں گی۔ ان ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے 82 آفیسر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اس کے علاوہ لاری اڈوں، ریلوے اسٹیشنز سمیت بازاروں اور ہسپتالوں میں بھی ٹیمیں موجود رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح پولیو کا جڑ سے خاتمہ ہے، اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسدادپولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر پولیو ورکر کے پاس واٹر بوتل اور کیپ ضرور ہونی چاہیے تاکہ حالیہ گرمی کی لہر سے محفوظ رہا جاسکے۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں