وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نگہبان رمضان بازار کا دورہ

منگل 12 مارچ 2024 18:07

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے "نگہبان رمضان پیکج" کے تحت فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا خودجائزہ لیا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے"نگہبان رمضان پیکج" کے تحت ضلع بھر میں ہزارسے زائد غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت پہنچائے جائیں گے اور اس حوالے سے ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں