ماہ رمضان کے بقیہ ایام اور عید کے موقع پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کردار ادا کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:51

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بقیہ ایام اور عید کے موقع پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کردار ادا کریں، روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کا معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کریں بلکہ ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے دکان کو سیل کریں اور دکاندار کو گرفتار کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ایسا کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کیلئے مختص ماڈل بازار میں اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں