25جولائی کے عام انتخابات میںلائی گئی حکومت عوام کی منتخب کی ہوئی نہیںہے، اخترجان مینگل

الیکشن سے ایک ماہ قبل ایک پارٹی کی پیدائش کرائی گئی اوراسے جتوایاگیا،سربراہ بی این پی خودالیکشن کی نگرانی کریںگے ، مرکزی کابینہ اورپارٹی کے منتخب پارلیمنٹرین قومی اسمبلی اورصوبائی ارکان تربت میںموجودہیں،پریس کانفرنس

منگل 4 دسمبر 2018 20:50

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائداوررکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات میںلائی گئی حکومت عوام کی منتخب کی ہوئی نہیںہے ،کئی سیٹوںپرکامیاب امیدواروںکوڈس کوالیفائی کروایاگیااوران کامینڈیٹ ان لوگوںکودیاگیاجنہیںان کے حلقے کے لوگوںنے 10/10سالوںسے نہیںدیکھااور نہ انہوںنے کوئی الیکشن مہم چلائی ، ان کی رونمائی الیکشن کے دن کروایاگیا،انتخابات کوسبوتاژکرتے ہوئے نتائج کوتبدیل کردیاگیاجعلی نمائندوںکوجتواناخودان علاقوںکے لئے بدنامی کاباعث ہے ، تربت آنے کامقصدحلقہ PB47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پرضمنی الیکشن کی نگرانی کرناہے تاکہ دھاندلی کے تمام امکانات کاخاتمہ کیاجاسکے ، گزشتہ روزالیکشن مہم کے سلسلے میںنگور کے علاقے ہوچات میںہمارے کارکنان پرفائرنگ کی گئی جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،اس عمل کامقصدالیکشن مہم اورضمنی الیکشن کوسبوتاژکرناہے ،حکام اس کی تفتیش کریںاورملوث عناصرکوسامنے لائیںاگروہ انہیںسامنے لانے میںناکام رہے توانگلی ان کی طرف اٹھ سکتی ہے کہ وہ سرکاری تھے یاغیرسرکاری ،بی این پی ان مراحل سے گزرچکی ہے اوروہ اپنے ان مکروہ عزائم میںکامیاب نہیںہوںگے ،انہوںنے کہاکہ اگرریاسی قوتوںنے دھاندلی کرنے کی کوشش کی توہم اس مسئلہ کوبمعہ ثبوت قومی اورصوبائی اسمبلی میںاٹھائیںگے اورملکی میڈیاکے سامنے انہیںپیش کرینگے اوراس عمل سے جونیک نامی اوررسوائی ہوگی اس کے ذمہ داروہ خودہوںگے ، جودوست بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہدکرتاہے وہ خوف کواپنے قریب پھٹکنے بھی نہیںدیتا، ان خیالات کااظہارسابق وزیراعلیٰ اوررکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے تربت میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اوررکن قومی اسمبلی آغاحسن بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی، رکن صوبائی اسمبلی اکبر مینگل، حلقہ PB47 کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کے ضمنی الیکشن میںبی این پی کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی ، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمیدایڈووکیٹ ، قاسم دشتی ، بی ایس اوکے چیئرمین نزیربلوچ ، سیدجان گچکی ، واحدبلیدی ،شئے نزیراحمدبلوچ اوردیگرموجودتھے ، سرداراخترجان مینگل کہاکہ عام انتخابات میںحلقہ PB47 کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پرہمارے مینڈیٹ کوچوری کیاگیالیکن اس دفعہ اس کی اجازت نہیںدیںگے ، عوام کواجازت دیںکہ وہ اپنی مرضی ومنشاکے مطابق اپنے نمائندے کومنتخب کریں،اگررگنگ کی کوشش کی گئی تویہ ناقابل برداشت ہوگی اورجادوگری کے ذریعے دئیے گئے نتائج قبول نہیںہوںگے ، انہوںنے کہاکہ پورٹ اینڈشپنگ وزارت کے بعدحاصل خان کی یادداشت کمزورہوگئی ہے ، انہوںنے کہاکہ الیکشن سے ایک ماہ قبل ایک پارٹی کی پیدائش کرائی گئی اوراسے جتوایاگیا،اگرعوام ان کے نامزدامیدواروںکوووٹ نہ دیںاوراوراپنی ناپسندیدگی کااظہارکریںتو پھر الیکشن کاڈھونگ رچانے کی ضرورت کیاہے سیدھاسیدھاسلیکشن کریں،فنڈزکوضائع کرنے کی ضرورت کیاہے اورعوام کوقطاروںمیںگھنٹوںکھڑاکرنے اورانہیںاذیت اورتکلیف میںمبتلاکرنے کی ضرورت کیاہے ، انہوںنے کہاکہ صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیںچاہے نتائج ہمارے خلاف آئے اسے بخوشی تسلیم کریںگے ، پری پول یاپولنگ کے دن یانتائج بنانے کے دوران دھاندلی کی کوشش کی گئی نہ اس کی اجازت دینگے اورنہ اسے برداشت کیاجائیگا، انہوںنے کہاکہ دشت ہوچات میںانتخابی مہم میںہمارے کارکنان پرحملہ کے بعدہم نے فیصلہ کیاکہ ہم خودالیکشن کی نگرانی کریںگے ، مرکزی کابینہ اورپارٹی کے منتخب پارلیمنٹرین قومی اسمبلی اورصوبائی ارکان تربت میںموجودہیں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں