تربت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ

دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جولائی 2022 20:12

تربت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ
تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2022ء) تربت میں فٹبال میچ کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر واقع فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکیں۔ 

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں