گھر میں گھس کرعورتوں اور بچیوں پر فائرنگ کرنا ہمارے روایتوں کے خلاف ہے ، عبدالطیف قلندرانی

صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ،مذموم واقعات کا رونما اب عام ہوچکا ہے جسکی تمام تر ذمہ داری نااہل صوبائی نا حکومت پر عائد ہوتی ہے،رہنماء بی این پی

بدھ 3 جون 2020 17:11

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) تربت ڈھنک واقعہ کے خلاف سوراب میں بھی بی این پی مینگل کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا، ریلی میں ضلع بھر سے بی این پی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوراب پریس کلب کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی جس سے بی این پی کے ضلعی صدر عبدالطیف قلندرانی، جنرل سیکریٹری امان اللہ مینگل،نائب صدر عبدالرحمٰن گرگناڑی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تربت ڈھنک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ گھر میں گھس کرعورتوں اور بچیوں پر فائرنگ کرنا ہمارے روایتوں کے خلاف ہے صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اسطرح کے مذموم واقعات کا رونما اب عام ہوچکا ہے جسکی تمام تر ذمہ داری نااہل صوبائی نا حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

امن و امان کی رٹ لگانے والے حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے صوبے میں ہمارے جان و مال کی حفاظت ممکن نہیں لہٰذا صوبائی حکومت اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے فی الفور مستعفی ہو جائیں انہوں نے تربت ڈھنک سانحہ کے اصل ملزمان کی گرفتاری اور شہید خاتون و معصوم بچی 'برمش' کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں