تربت،یوتھ ایکشن کمیٹی کیچ کے زیراہتمام آغازحقوق بلوچستان پروگرام کے تحت ایچ ای سی کی اوورسیزاسکالرشپ فار ایم فل اورپی ایچ ڈی کے حوالے سے آگہی سیشن کااہتمام

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:06

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2019ء) یوتھ ایکشن کمیٹی کیچ کے زیراہتمام ایس پی او ہال تربت میں آغازحقوق بلوچستان پروگرام کے تحت ایچ ای سی کی اوورسیزاسکالرشپ فار ایم فل اورپی ایچ ڈی کے حوالے سے آگہی سیشن کااہتمام کیاگیا ایچ ای سی کے اسکالرشپ حاصل کرنے والے ڈاکٹرجہیندابراہیم نے طلبہ وطالبات کو لیکچردیتے ہوئے کہاکہ آغازحقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بلوچستان کے طلبہ وطالبات کو بیرون ممالک پڑھنے کیلئے ایچ ای سی اسکالرشپ فراہم کررہاہے نوجوان ایچ ای سی کے ویب سائیٹ پرجاکرآن لائن اپنافارم جمع کریں تاکہ بلوچستان کے نوجوان طبقہ زیادہ سے زیادہ اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک وقوم کانام روشن کرسکیں پروگرام کے آرگنائزر یوتھ ایکشن کمیٹی کیچ کی چیئرپرسن زرگل زبیررندنے کہاکہ بلوچستان بلخصوص مکران کے طلبہ وطالبات اسکالرشپ کے تحت پڑھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں طریقہ کارمعلوم نہیں اسلئے ضلع گوادرکے کچھ اسکالرشپ خالی گئے ہیں کیونکہ شعوراورآگہی نہ ہونے کی وجہ سے گوادرکے اسٹوڈنٹس نے اسکالرشپ کیلئے اپلائی نہیں کیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یوتھ ایکشن کمیٹی ایچ ای سی سے رابطہ کریگی کہ ایچ ای سی کے ویب سائیٹ پر ہارڈ کاپی فارم ہو ناچاہئے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں