میونسپل کارپوریشن تربت کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں اسپرے مہم کا سلسلہ جاری، عوامی حلقوں کا خیر مقدم

منگل 15 اکتوبر 2019 22:19

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) میونسپل کارپوریشن تربت کی جانب سے شہر کے مختلف حصوں میں اسپرے مہم کا سلسلہ جاری، عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔ تربت میں ڑینگی سمیت دیگر وبائی امراض کے ممکنہ پھیلائو کے پیش نظر کارپوریشن کی جانب سے اسپرے مہم کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو میونسپل کارپوریشن کے عملے نے چیف افیسر شعیب ناصر کی خصوصی ہدایت پر آبسر، سیٹلائیٹ ٹائون اور میرانی ڈیم میں عوامی شکایت پر اسپرے کیا ، میونسپل کارپوریشن کے اسپرے مہم کی نگرانی اشرف آسکانی اور حبیب جالب کررہے ہیں۔

چیف افیسر تربت شعیب ناصر نے اسپرے مہم کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں حفظان صحت کے پیش نظر ڈینگی وائرس سمیت کسی بھی ممکنہ وبائی مرض کی پیشگی روک تھام یقینی بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پورے کارپوریشن کے ایریا میں اسپرے مہم کا حصہ ہیں اس مقصد شہریوں کے جان کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ ڈینگی وائرس سمیت موسمی اثرات کے مطابق مچھروں کی افزائش نسل کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہریوں کو جہاں کہیں پر ڈینگی یا مچھروں کی شکایت ہو فوری طور پر کارپوریشن سے رابطہ کرے ہماری ٹیمیں ان کے شکایت کا ازالہ کرینگے اگر کسی وجہ سے اب تک کوئی علاقہ اسپرے مہم سے رہ گیا ہے تو بھی ہمیں اطلاع دی جائے تاکہ ان علاقوں میں ہماری ٹیمیں پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں