تربت ، جلا دینے والی گرمی اور ائیر کنڈیشنڈ اور دیگر سہولیات کی ناپیدگی نے نادرہ آفس کو جہنم میں تبدیل کر دیا

جمعرات 18 جون 2020 00:04

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2020ء) تربت ، جلا دینے والی گرمی اور ائیر کنڈیشنڈ اور دیگر سہولیات کی ناپیدگی نے نادرہ آفس تربت کو جہنم میں تبدیل کر لیا ، خواتین سمیت عوام اور اسٹاف بدترین حالات سے دوچار ، تربت کی شدید ترین گرمی میں بیشتر لوگ کام ادھورا چھوڑنے پر مجبور، جسکی وجہ سے لوگوں کے شناختی کاڑد کے حصول کے تمام تر کام تعطل کا شکار ہیں، نادرہ آفس تربت میں حبس اور گرمی سے عوام اور نادرہ کے میل وفیمیل اسٹاف کا برا حال،آفس میں لگے تمام ایئرکنڈیشن گزشتہ کئی مہینوں سے خراب،آفس انچارج نے موقف دینے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بغیر ضرورت کے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کرتے ہیں ،شہریوں نے میڈیانمائندوں کوبتایاکہ نادرہ آفس تربت جہاں لگے ہوئے ایئرکنڈیشن گزشتہ کئی مہینوں سے خراب ہیں لیکن ادارے کی طرف سے انکی بروقت مرمت نہ ہونا ادارے کیلئے سوالیہ نشان ہے شدید گرمی کی وجہ سے آفس کے اندر ناقابل برداشت حبس ہونے کی وجہ سے وہاں پر اپنے شناختی کارڈ کے اصول کیلئے آنے والے عوام اور آفس میں کام کرنے والے خواتین اور مرد اسٹاف کا برا حال ہے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اسٹاف کو عوامی کاموں کو نمٹانے میں ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے وہاں پر موجودعوامی حلقوں کا کہنا ہے جلا دینے والی تربت کی گرمی میں نادرہ آفس میں آنے افراد خاص کرخواتیں کی حالت غیر ہوجاتی ہے جبکہ کئی معمر اور کمزور افراد گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے کام نمٹائے بغیر واپس چلے جاتے ہیں اور دوبارہ آفس آنے کی زحمت نہیں کرتے انکا کہنا ہے کہ اگر آفس کے ایئرکنڈیشن درست نہیں کیئے گئے تو اس شدید گرمی اور ناقابل برداشت حبس کی وجہ سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے اور آفس میں کام کرنے والے اسٹاف کو عوام کے کاموں کو نمٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا واضح رہے کہ نادرہ آفس کی منٹیننس اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاکھوں روپے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں لیکن مزکورہ فنڈز کو استعمال میں نہ لانا مضحکہ خیز ہی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں