حکومت بلوچستان کرونا وائرس کوسنجیدگی سے لینے کے بجائے اس کو مذاق سمجھ رہا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

پیر 22 جون 2020 22:11

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سوموار کواپنی تربت کے رائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کرونا وائرس کوسنجیدگی سے لینے کے بجائے اس کو مذاق سمجھ رہا ہے،حکومت کی نااہلی کے سبب کرونا وائرس پھیل گئی، اگر مکمل لاک ڈائون نہ کی گئی تو اموات کی شرح بڑھ سکتی ہے۔

حکومت ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنائے،تربت شہر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے یہ وبا تیزی کے ساٹھ بڑھ رہا ہے کرونا وائرس معمولی نہیں عالمی وبا ہے جس کے تدارک کا واحد زریعہ احتیاطی تدابیر اور مکمل لاک ڈائون ہے۔پورے صوبہ میں صرف کوئٹہ میں ٹیسٹ کی سہولت ہے باقی تمام اضلاع میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت تمام اضلاع یا ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں پی سی آر مشین، موبائل لیب ،کرونا وائرس کی سہولیات اور حفاظتی سامان مہیا کرے انھوں نے کہاہسپتالوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیئے فوری اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے،ضلع کیچ میں آئسو لیشن وارڈ نان فنکشنل ہے، وینٹی لیٹر موجود نہیں ہیںوینٹی لیٹر کے نام پر تربت میں BIPAP لائے گئے۔

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تربت میں اب تک 7 سینئرڈاکٹر اور ان کے فیملی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں تربت میں صرف 423 افراد کی سمپلنگ کی گئی جن میں 71 پازیٹیو کیس آئے۔جس کی شرح 18 فیصد بنتی ہے ضلع کیچ کی 9 لاکھ کی آبادی ہے اس حساب سے متاثرہ افراد کی تعدادِ ہوشربا ہوسکتی ہے۔نامناسب اقدامات کے سبب تربت میں روزانہ کورونا کے 3 سے 4 مشتبہ مریض ہلاک ہورہے ہیں انھوں نے کہاکہ اسکی روک تھام کیلئے حکومت فوری لاک ڈاون کریاورہر اضلاع یا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں پی سی آر مشین، وینٹی لیٹر سمیت تمام حفاظتی سامان پہنچانے کے ساتھ ڈاکٹروں کی تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔

ہسپتالوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے علاوہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنی حفاظت کی خاطر بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ہاتھ ہمشیہ دھوتے رہیں تاکہ ہمارا معاشرہ اس وبا سے محفوظ رہ سکے انہوں نے کہا کہ ہمارے ان تجاویز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو نیشنل پارٹی آل پارٹیز کے ساتھ مل کر موبلائیزیشن کرے گی ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں