تربت:پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج تربت کی نگرانی میں کروڑوں روپے کی مالیت کے منشیات تلف

اتوار 30 مئی 2021 00:08

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2021ء) پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج تربت کی نگرانی میں کروڑوں روپے کی مالیت کے منشیات تلف کردی گئیں تفصیلات کے مطابق تربت پولیس اور لیویز کی جانب سے پکڑے گئے منشیات کی بھاری مقدار پولیس لائن میں سیشن جج تربت رفیق احمد لانگو کی زیر نگرانی میں نزر آتش کردی گئیں ان میں شراب ،بیئر، کرسٹل، چرس، حوت اور جیم وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

منشیات تلف کرنے کے دوران شراب اور بیئر کے بوتل ڈوزر سیتلف جبکہ دیگر کو نزر آتش کردیا گیا، عدالتی ذرائع کے مطابق تلف منشیات کی قیمت کروڑوں روپے تھی جو پولیس اور لیویز کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑنے کے بعد عدالت میں پیش کیے گئے تھے جن کیسز پر فیصلہ کیا گیا اس موقع پر قاضی سعید احمد جوڈیشل مجسٹریٹ رئیس وسیم احمد، اے سی تربت عقیل کریم ، ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی، ڈی ایس پی عدیل اکبر، ایس ایچ او روشن علی، ایس آئی آسمی، ظفر علی، شبیر دشتی ایڈوکیٹ، انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے چیئرمین حاجی برکت بلیدی اور بی این پی کے سابق ضلعی صدر شے نزیر احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، اس حوالے سے، انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے چیئرمین حاجی برکت بلیدی اور سیشن جج تربت رفیق احمد لانگو میڈیا سے گفتگو کیا

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں