نشے میں دھت وزیرخزانہ بلوچستان کے بھائی کی پولیس اہلکاروں پرفائرنگ

جمعہ 2 جولائی 2021 23:20

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2021ء) بلوچستان کے ضلع کیچ میں صوبائی وزیر خزانہ کے بھائی کی فائرنگ ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی نے پولیس پر فائرنگ کی ہے جس کے بعد پولیس نے کارراوئی کرتے ہوئے صوبائی وزیر کے بھائی کو گرفتار کرلیا سی آئی اے پولیس تربت برانچ کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی نے پولیس پر نشہ میں دھت ہوکر فائرنگ کی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں