تربت میں بھی صفاہی مہم تیز کردی گئی

پیر 5 جولائی 2021 23:32

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) صوبائی وزیربلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر تربت میں بھی صفاہی مہم تیز کردی گئی ہے، شہرکے مین بازار،گلی اور محلوں میں جاڑو لگانا اور کچرا اٹھاکرصحت وصفائی پرخصوصی توجہ دیاجارہاہے۔بلوچستان کے میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر افضل شہزادہ بلوچ کی زیرنگرانی میں اور صوبائی وزیربلدیات نوابزادہ میر گٴْہرام بکٹی کے حکم پر بلدیہ ٹیم تربت بازار کے روڈ اور گلیوں جبکہ محلوں کے گلیوں کی بھی صفائی اور کچرا اٹھانے کاکام جاری ہے، تربت بازار کے سڑکوں اور درخت کی صفائی کرکے شہرکی خوبصورتی بحال کی گئی ہے شہرکی مکمل صفائی کے بعد بھی صفاہی مہم اسی توجہی سے جاری رکھنے کاعزم کیاگیاہے اس حوالے سے چیف آفیسرتربت افضل شہزادہ نے میڈیا کو مزید بتایا کہ صوبائی وزیربلدیات نواب زادہ میر گہرام بگٹی کی خصوصی ہدایت پر پورے تربت شہر کی صاف ستھرائی تیز کردیاہے ساتھ ہی تربت مین شہر کیسڑکوں کے بیچ لگائے گئے درختوں کی صفائی و کٹائی اور پانی دینا سمیت خاص خیال کیا جارہاہے،تاکہ شہر کہ خوبصورتی اور رونق میں مزید نکھار آجائی. انہوں نے کہا کہ تربت پاکستان کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں 42 سے 54 تک سینٹی گریڈ پہنچ جاتاہے، ایسی جلادینے والی لٴْو اور سخت گرمی میں درخت بڑا مددگار ہوتاہے،، شہری کسی بھی مسئلے پر رابطہ کرسکتے ہیں،ایسی جلادنے والے گرمی میں تربت شہر کے روڈ پر لگے ہوہے درخت سرسبز ہیں،اس چیز سے میری ٹیم کی محبت اور لگن ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلئے ایسے سخت موسم میں بھی صفائی کیساتھ سڑکوں کے درختوں کا بھی نہگداشت کیاجارہاہے تاکہ مر نہ جائیں اور شہر کی رونقیں برقرار رہیں اور صفائی کے حوالے اپنے دفترمیں شکایت سیل بھی قائم کردیاہے۔چیف آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر افضل شہزادہ نے مزید کہا کہ ڈینگی وائرس تربت شہر میں بہت تیزی سے پھیل چکی تھی ہم نے اپنے کم وسائل اور چھوٹی ٹیم کے ساتھ تربت شہر میں دفتر، بینک ،مسجد، گلی اور لوگوں کے گھروں تک اسپرے کرایاتھا اس سے اللہ الحمد کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے، صحت وصفائی کے حوالے بلدیہ ٹیم کام کررہی ہے۔

کیچ سول سوسائٹی نے چیف آفیسر تربت افضل شہزادہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ تربت شہر بلوچستان کے باقی شہروں سے قدرے مختلف ہے یہاں بسنے والے لوگ کے رہنے کا سلیقہ اور مزاج باقی شہروں سے مختلف ہے، یہاں کے افسران بھی اپنیذمہ داری کو لگن اور ایمانداری سے نبھاتے ہیں، میونسپل کارپوریشن کم وسائل کے ساتھ اسی کی محنت کابل تعریف ہے حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجیز کے 200 سے زائد ملازمین کا فارغ کیا تھا جس سے شہر کے صفائی ستھرائی میں بہت فرق پڑا تھا، حکومت کو چاہیے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو دوبارہ بحال کرے تاکہ وہ ہرجگہ صاف ستھرائی کرکے ہمارے شہرکو مزید خوبصورت بناسکیں

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں