میڈیا ورکرز اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے سی پی این ای کی جدوجہد قابل تعریف ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 28 مئی 2022 23:57

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے انتخابات میں روزنامہ ڈیلی ٹائمز لاہور کے گروپ ایڈیٹر کاظم خان کو صدر اور ماہنامہ کرن گروپ کراچی کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کو جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر پاکستان بھر کے نو منتخب رہنماوں کو مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کھاکہ پاکستان میں میڈیا کو درپیش مشکلات و مسائل کے برخلاف سی پی این ای نے میڈیا کی آزادی و خودمختیاری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے میڈیا ورکرز اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے سی پی این ای کی جدوجہد قابل تعریف ہے گزشتہ حکومت نے میڈیا پر قدغن لگانے کے لیے جو آرڈیننس متعارف کرائے اس کے خلاف سیاسی پارٹیوں، پریس کلبوں اور میڈیا کی دیگر تنظیموں کے ساتھ سی پی این ای نے نمایاں رول ادا کیا اور میڈیا کی حرمت و آزادی اظہار کا تحفظ کیا نیشنل پارٹی ایک جمہوری و سیاسی جماعت ہے جو میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکر اور دیگر اداروں کے ساتھ ہونے والے منفی قانون و روئیوں کے خلاف ہر فورم پر صداے احتجاج بلند کرتا رہا ہے نیشنل پارٹی کی قیادت میڈیا ھاوسز اور میڈیا کی تمام تنظیموں کو یقین دلاتا ہے کہ پارٹی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور دیگر اشاعتی اداروں کے خلاف ہونے والے ہر منفی و غیر جمہوری اقدام کے خلاف سی پی این ای اور صحافی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں