تربت میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا، بارشوں کاسلسلہ خطرناک ہوسکتاہے، اسسٹنٹ کمشنر عقیل کریم بلوچ

بدھ 6 جولائی 2022 23:34

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) اسسٹنٹ کمشنرتربت عقیل کریم بلوچ نے کہا ہے کہ تربت میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا، بارشوں کاسلسلہ خطرناک ہوسکتاہے، اس لئے کیچ ندی، سمیت مختلف ندیوں کی طرف نہ جائیں، اس مون سون بارش کے دوران تفریحی و پکنک پوائنٹس پر نہ جائیں، والدین اپنے بچوں کاخیال رکھیں کوئی غیرضروری طور پر گھر سے دور نہ جائے۔

(جاری ہے)

جبکہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کیچ میجر بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرتربت عقیل کریم نے آفس میں فلڈ کنٹرول روم (فلڈسیل) فعال اور متحرک کردیا، مختلف علاقوں میں صورتحال سے آگاہی حاصل کررہاہے۔ کسی بھی ایمرجنسی یا سیلابی صورتحال، خدانخواستہ مالی یا جانی نقصان کی صورت میں فوری مدد کیلئے فلڈ کنٹرول روم/ سیل سے فون نمبر 0852412286 پر رابطہ کیا جاسکتا ہی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں