ڈپٹی کمشنر کیچ میجر( ر) بشیراحمد بڑیچ نے سیلاب ایکشن کمیٹی کوشقلات اور پٹھان کہورکے رہنماوں کے ہمراہ کیچ کور پل حفاظتی بند کا دورہ کیا

منگل 19 جولائی 2022 22:22

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیچ میجر( ر) بشیراحمد بڑیچ نے سیلاب ایکشن کمیٹی کوشقلات اور پٹھان کہورکے رہنماوں کے ہمراہ کیچ کور پل حفاظتی بند کا دورہ کیا اس دوران ایکسین ایریگیشن گلاب بلوچ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر کیچ کو حالیہ بارشوں سے نمٹنے اور کیچ کور پل کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایکسین ایریگیشن نے بریفنگ دی اور سیلاب ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے گزارش کی کہ حالیہ بارشوں سے کیچ کور بند کے کئی اسپرز ٹھوٹ پھوٹ کے شکار ہیں ان کو ہنگامی بنیادوں پر درست کیا جائے اور اس کے علاوہ کیچ کور کے جنگلات کو بھی کاٹا جائے تاکہ پانی کا بھاہوں کیچ کور پل سے دور رہیں اور پل کو زیادہ نقصان نہ ہو جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے سیلاب ایکشن کمیٹی کے تمام تحقظات کو جائز مانتیہوئے محکمہ ایریگیشن کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کور ندی میں بارش کے پانی کے لیول میں کمی کے بعد حفاظتی بند کے متعلق تمام کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد شروع کیا جائے تاکہ کیچ ندی کے اطراف میں رہنے والے علاقہ مکینوں کو سیلابی پانی سے محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں