پی ٹی آئی کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے کوشاں ، پنجاب سے ن لیگ کا صفایا، اب زرداری کی باری ہے،شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف پاکستان میں لوگوں کی امید کی کرن بن چکی ہے،"25"جولائی کا سورج کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا،تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 جولائی 2018 14:50

پی ٹی آئی کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے کوشاں ، پنجاب سے ن لیگ کا صفایا، اب زرداری کی باری ہے،شاہ محمود قریشی
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے تحریک انصاف کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے جہدوجہد کررہی ہے پنجاب سے مسلم لیگ نواز تتر بتتر ہوچکی ہے ،اب سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کرنا ہے ،تحریک انصاف پاکستان میں لوگوں کی امید کی کرن بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو عمرکوٹ ضلع کے مختلف شہروں شادی پلی بچا بند سمیت مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتشار کا شکار ہوچکی ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا اپنا ایک بیانیہ ہے تو دوسری طرف شہبازشریف کا اپنا بیانیہ ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے "25"جولائی کا سورج کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا مخدوم شاہ محمود قریشی نیکہا کہ پیپلزپارٹی نے لوگوں کو مایوس کیا ہے ہمیں الیکشن میں انقلاب لانا ہے انشااللہ الیکشن میں سندھ میں تحریک انصاف اور جی ڈی ای کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں