چیف سیکرٹری سندھ کی عمرکوٹ آمدسابق صوبائی وزیرسید علی مردان شاہ کی وفات پرا ن کے اہل خانہ سے تعزیت کی

اتوار 26 جنوری 2020 18:25

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتا ز علی شاہ نے اتوارکوگائوں کھاروڑو سید عمرکوٹ میں سابق صوبائی وزیر اوررکن سندھ اسمبلی سیدعلی مردان شاہ کی وفات پرا ن کے بھائی اورچیئرمین ضلع کونسل سید نور علی شاھ،صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ اور ان کے فرزندممبر ضلع کونسل سید امیر علی شاہ سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سید علی مردان شاہ قدآور شخصیت کے مالک اورسیاسی و سماجی خدمات کی وجہ سے ایک بڑا نام تھے، ہمیشہ ان کانام تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مردان شاہ کی ایک بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ہمیشہ غریبوں اور مسکینوں کی خوشیوں اور غموں میں سب سے پہلے شریک ہوتے تھے اور ان کے کوئی بھی مسائل ہوں اس کو حل کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے آئی جی سندھ سے متعلق کئے گے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ کی مشاورت کے ساتھ حکومت کرتی ہے۔وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی بھی مسائل پیش آتا ہے اس کے لیے سرکاری قانونی کمیٹی(سی سی آئی)میں مشاورت کے بعد حل ہو جاتاہے اور آئی جی سندھ کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

آٹے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا بحران ٹرانسپورٹر وں کی ہڑتال کی وجہ سے پیش آیا اور حالات اب معمول پر آ چکے ہیں۔محکمہ اطلاعات سندھ کے مسائل سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کا ترجمان ہے اور ان کے مسائل کافی حد تک حل کئے کرلیئے گئے ہیں اور خصوصی طور پر سندھ کے مختلف اضلاع میں محکمہ سندھ کے آفسوں میں سہولیات وسائل کے مطابق ترجیحاتی بنیادوں پر حل کر دیئے جاتے ہیں اور اگر کسی بھی ضلعی اطلاعات آفس میں مسائل درپیش ہیں توا س کے متعلقہ ادارے کے سیکرٹری اور بالا افسران سے رجوع کیاجائے، اس موقع پر ایم پی اے قاسم سراج سومرو، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن،مونسپل کمیٹی چیئرمین خالد سراج سومرو اور دیگر آفسران اس موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں