عمر کوٹ، زمین کے تنازع کے مقدمے کی پیشی پر آنے والے تھر کے دیہاتیوں کو پولیس نے دھر لیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:13

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) عمرکوٹ کی یوسی کپلور کے گاوں سہراب نھڑی میں زمین کے تنازع کے مقدمے کی پیشی پر آنے والے تھر کے دیہاتیوں کو پولیس نے دھر لیا پولیس اور وکلا میں تلخ کلامی تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ریوینیو حکام نے پولیس کے ہمراہ تھر کے علاقے سہراب نہڑی میں متنازع زمیں پر کھڑی فصل ضایع کرنے کی کوشش کی تھی جس پر زمین کی مالکی کا دعوی کرنے والے دیہاتیوں نے مزاحمت کر کے پولیس اور ریوینیو حکام کو بھگا دیا تھا اور ساتھ ہی دیہاتیوں نے پولیس پر تشدد کر کے دو خواتین کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ پولیس نے پٹواری الہ ورایو نھڑی کی مدعیت میں کھوکھرا پار تھانے پر دس خواتین سمیت 30 دیہاتیوں کے خلاف ڈیوٹی اٹکا کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس پر گاں سہراب نہڑی کے رہائشی نہڑی برادری کے چار افراد کو پولیس نے عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گرفتار ہونیوالوں میں جمعوں نہڑی،مٹھو،شہاب الدین اور الہ داد نہڑی شامل ہیں دیہاتی وکلا کی گاڑیوں میں عدالت سے نکل رہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیاگرفتاری کے وقت پولیس اور وکلا میں تلخ کلامی بھی ہوئی وکلا نے زور دیا کہ ملزمان کی ضمانت منظوری کیلئے آئیہیں ضمانت کے کاغذات بھی جمع کروا دیئیہیں اب صرف آرڈر جاری ہونیکی دیر ہے لیکن پھر بھی پولیس نے زبردستی نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے سارہ ڈرامہ رچایا ہے اور بااثر سیاسی رہنما کے کہنے پر اتنقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے انکا مزید کہنا تھا کہ اعلی حکام تمام معاملے کا جائزہ لیں اور ہمیں انصاف فراہم کرے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں