قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے آپ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:51

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے آپ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، ووٹر کی اہمیت اور ووٹ کاسٹ کرنے کے متعلق ووٹر میں شعور بیدار کرنا انتہائی اہم قدم ہے کیونکہ اگر ووٹر صحیح طریقے سے ضروری سمجھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے تو اپنے حقیقی نمائیندوں کا انتخاب کرکے انہیں ایوان میں بھیجے گے تو ان کے علائقوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بھی فروغ ملے گا، ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج " ووٹر کا قومی دن "منانے کے سلسلے سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقدہ سیمینار سے اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی، ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنے حلقے میں بہترین امیدوار کو ووٹ دیکر منتخب کریں جو آپ کی زندگیوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے مسائل حل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے جس کا اندراج بھی سوچ سمجھ کر کیا جائے کیونکہ لوگ جس کو ووٹ دیتے ہیں وہ آپکا خادم ہوتا ہے پانچ سال تک آپ ان سے اپنے علائقے کے کام لیتے ہیں، اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر آفسر عمرکوٹ محمد اسلم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عزم ہے کہ انتخابی عمل کے بارے میں عوام کی آگاہی بہتر بنائی جائے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ دیکر انتخابی عمل کا مکمل حصہ بن سکیں،انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 27 کے مطابق ووٹ کا اندراج یا منتقلی صرف شناختی کارڈ میں درج مستقل یا عارضی ایڈریس پر کیا جائے گا اپنے ووٹ کا صحیح اندراج کروانے کے لیے 31 دسمبر تک ایڈریس منتقل کرواسکتے ہیں ، انہوں نے کہا جب ہم انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہیں اس وقت ہم کسی بھی قسم کی رجسٹری نہیں کرتے جس سے بہت سے لوگ اپنے قیمتی ووٹ سے محروم رہ جاتے ہیںاور آج ووٹرزکا قومی دن کے منانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی اپنا قومی شناختی کارڈ بنائیں اور بعد میں الیکشن کمشنرکے دفتر میں بغیر کسی فیس کے اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور وہ اپنے قیمتی ووٹ کا صحیح استعمال کر سکیں،انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اپنے ووٹوں کی طاقت سے اپنے صحیح نمائندوں کو منتخب کرائینگے تو وہ اپنے علائقے کے لوگو ں کے پاس خود چل کر آئینگے، انہوں نے کہا کہ اس آگاہی پروگرام کو یوسی سے ٹائون کمیٹی سطح تک بڑھایا جا رہا ہے اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائینگے تاکہ لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف کالیج ، اسکولوں کے بچوں نے ووٹ کی اہمیت سے متعلق تقریریں بھی کیں بعدازا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ محمد اسلم کی زیر قیادت" ووٹر کا قومی دن "منانے کے متعلق ان میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ سے پریس کلب عمرکوٹ تک ایک واک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے آفسران ، ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے آراکین ، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں ، سیاسی وسماجی اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ شہر کے معزیزن نے شرکت کی۔۔#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں