مریم نواز جھوٹ سے اپنی لوٹ مار کا ازالہ نہ کریں، لیگی دور حکومت میں مہنگی بجلی کے منصوبوں پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے، فرخ حبیب

پی ڈی ایم خودانتشارکاشکارہے، پیپلزپارٹی نے مریم سے گڑھی خدا بخش میں جئے بھٹوکے نعرے لگوائے اور اب ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں،وزیر مملکت کا مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل

بدھ 9 جون 2021 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز جھوٹ سے اپنی لوٹ مار کا ازالہ نہ کریں انہیں لیگی دور حکومت میں بنائے گئے مہنگی بجلی کے منصوبوں پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے انہو ںنے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں 25سے 35فیصد مہنگے بجلی گھر بنائے جن کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی اور مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ مہنگے بجلی گھر بنانے پر ن لیگ والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز جھوٹ سے اپنی لوٹ مار کا ازالہ نہ کریں انہیں لیگی دور حکومت میں بنائے گئے مہنگی بجلی کے منصوبوں پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

عوام کو صرف بجلی نہیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں احتساب کا عمل عمرا ن خان نے شروع کیا ہے، ن لیگ اپنے مفاد کے عدالتی فیصلے مان لیتی ہے،پہلے یہ لوگ کال کرکے فیصلے لکھواتے تھے مگراب انہیں آئین وقانون کی حاکمیت مانناپڑے گی۔

ملک سے بھاگنے والے واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) خودانتشارکاشکارہے،پیپلزپارٹی نے مریم نوازسے گڑھی خدا بخش میں جئے بھٹوکے نعرے لگوائے اور اب ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں