مسلمانوں کی کامیابی و فلاح اورنجات آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی سنتوں پرعمل پیرا ہونے میں ہے، حاجی حبیب عطاری

پیر 10 جنوری 2022 16:29

مسلمانوں کی کامیابی و فلاح اورنجات آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی سنتوں پرعمل پیرا ہونے میں ہے، حاجی حبیب عطاری
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے کہاہے کہ قرآن مجید مسلمانوں کیلیے راہ نجات ہے،مسلمانوں کی کامیابی و فلاح اورنجات آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی سنتوں پرعمل پیرا ہونے میں ہے، نوجوان سیرت النبی ﷺ کامطالعہ کریں۔عمرکوٹ میں دعوت اسلامی کے زیراہتمام محفل نعت میں"قرآن پاک کی اہمیت"پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نجات وکامیابی قرآن پاک کی تعلیمات اور آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی سنتوں پرعمل پیرا ہونے میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہرشخص پریشان و اضطراب میں ہے پریشانیوں اور مشکلات سے چھٹکارا چاہتے ہوں اپنی زندگی کو کامیاب بنانا چاہتے ہو تو اللہ تعالی کی کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہیں۔

(جاری ہے)

الحاج عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ قران مجید کتاب عمل بھی ہے اور قرآن پاک پر عمل بھی کرنا ہے اسی میں فلاح و نجات ہے آج مسلمانوں کو قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ فرماتے ہیں کہ جس دل میں قرآن نہیں وہ دل ویران ہے حضور ﷺ کا فرمان ہے بہترین انسان وہ ہے جو قرآن خود پڑھتا ہے اور قرآن پڑھاتا ہے۔حاجی عبدالحبیب عطاری نے کہاکہ کتاب اللہ راہ ہدایت ہے اور آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی سنت مبارکہ پوری نظام حیات ہے قرآن ہدایت نور ہے آج اس پرفتن دور میں عریانیت فحاشی بے حیائی پھیلتی جاری ہے۔

افسوس کہ مسلمان فضول باتوں میں پڑاہوا ہے۔حاجی عبدالحبیب عطاری نے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کی جائے ذکر اذکاراور دورو سلام کو لازمی زندگی کا حصہ بنایا جائے دعوت اسلامی کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔بعدازاں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے الحاج عبدالحبیب عطاری نے کہاکہ وہ گذشتہ تین دنوں سے تھرپارکراور عمرکوٹ کے دورے پر ہے عاشقان رسول اور کی محبت پیار پاکر وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں دعوت اسلامی صحرائے تھر میں ایک ہزار کے قریب پینے کے پانی کے پروجیکٹ بناچکی ہے اسکے علاوہ دعوت اسلامی کھانے راشن بیگ ریلیف کا کام کررہی ہے اللہ تعالی دعوت اسلامی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔

عبدالحبیب نے کہا کہ دعوت اسلامی صحرائے تھر سے لیکر افریقہ سمیت دنیا بھر میں دین کے ساتھ فلاحی کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں