وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا انتخابی اجلاس ،خالدمحمود چوہدری صدر منتخب

پیر 25 ستمبر 2017 21:39

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 2017-18ء کیلئے انتخابی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، اس موقع پرایگزیکٹوباڈی کی8 ارکان 2 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے اور ان کی جگہ 8 نئے ممبران کا انتخاب متفقہ طور پرعمل میں لایا گیا جن میں کارپوریٹ کلاس سے حافظ محمود احمد شاد ، خالد محمود چوہدری ، غلام مصطفی ، عدیل مقصود اور ایسوسی ایٹ کلاس سے شاہد نعیم چوہدری، محمد عرفان امین، مقصود احمداور محمد شاہد شامل ہیں، ایگزیکٹیو باڈی نے متفقہ طور پرخالدمحمود چوہدری کو صدر، میاں خالد حسین سینئرنائب صدر ،محمد اسحاق نائب صدراور رائو محبوب علی کو نائب صدر منتخب کیا، اس موقع پر میلسی کے سینئر رکن اور سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد نعیم پاشا نے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر حافظ محمود احمد شاد کو مسلسل پانچویں بار متفقہ طور پر عہدیداران منتخب کروانے پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایثار و محبت کے جذبے کے ساتھ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے اراکین کے اتفاق و اتحاد کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا، وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر حافظ محمود احمد شاد نے کہا کہ امید ہے کہ نئی قیادت وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی بہتری کیلئے بھرپور ادا کرے گی اوربزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے پوری کوشش کرے گی، اس موقع پر نومنتخب صدر خالد محمود چوہدری نے تمام ایگزیکٹو باڈی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام دوستوں نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے اسے بطریق احسن پورا کرنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا، آخر میں تمام اراکین نے الیکشن کمیشن چوہدری اشرف نعیم ، چوہدری محمد ممتاز اور فاروق مجید کو الیکشن کے تمام مراحل کو خوش اسلوبی سے مکمل کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں