وہاڑی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نیانو ٹیفیکیشن جاری

جمعرات 3 جنوری 2019 14:02

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر جنرل پرائسز وہاڑی عرفان علی کاٹھیانے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سرنوجائزہ لیا گیا جس کے مطابق سپر باسمتی چاول ( پرانا) 112،سپربا سمتی چاول (نیا)105،دال مسور ثابت 65،چاول اری43،دال چنا موٹی 108،دال چنا باریک102،دال مسور موٹی75،دال مسور لوکل باریک120،دال ماش چمن 125،دال ماش دیگر 55،دال مونگ بغیر دھلی ہوئی 100،دال مو نگ دھلی ہوئی105،چنا (کالاموٹا)100،چنا (کالاباریک لوکل )95،چنا سفید موٹا 110،چنا سفید باریک لوکل90،سرخ مر چ کھلی 240،بیسن 107،چینی 56روپے فی کلوگرام ،دودھ 65روپے فی لیٹر ،گوشت چھوٹا650،گوشت بڑا 350، دہی 70روپے فی کلوگرام ،روٹی تندوری 100گرام05،نان تندوری110گرام07روپے قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سبزی ، پھل و دیگر اشیاء ما رکیٹ کمیٹی کے روز مرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے کوئی شخص یا دوکاندار مقرر کر دہ نر خ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا نہ زائد وصولی کے لئے اقدامات کر ے گا اور نہ ہی مقرر کر دہ نر خوں پر فروخت کر نے سے انکار کرے گا۔ دوکاندار مقر ر کر دہ نر خ نا مہ نما یاں جگہ پرآویزاں کریں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں