وہاڑی‘کوئی ایک سبزی یاپھل ایسانہیں ہے جومارکیٹ کمیٹی کے نرخنامہ کے مطابق ہو

کوئی ایک سبزی یاپھل ایسانہیںہے جومارکیٹ کمیٹی کے نرخنامہ کے مطابق ہوبعض اشیاء کاریٹ تونرخنامہ سے دوگنازیادہ تک وصول کیاجارہاہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:53

و ہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وہاڑی میںمارکیٹ کمیٹی٬سبزی منڈی کے آڑھتیوں٬سبزی٬پھل فروشوںکاایکا مبینہ طورپرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اورسبزی منڈی کے آڑھتی باہم مشورہ ہوکرپہلے مرضی کے ریٹ مقررکرکے سبزیوںاورپھلوںکی بولی کرادیتے ہیںاس کے بعدعوام کودوکانداروں اورریڑھی والوںکے رحم وکرم پرچھوڑدیاجاتاہے جوسارادن بازا ر میںعوام کولوٹتے دکھائی دیتے ہیں کوئی ایک سبزی یاپھل ایسانہیںہے جومارکیٹ کمیٹی کے نرخنامہ کے مطابق ہوبعض اشیاء کاریٹ تونرخنامہ سے دوگنازیادہ تک وصول کیاجارہاہے اور ذمہ دارحکام تمام معاملات سے لاتعلق سے نظرآتے ہیںجبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورکمیٹیاں صرف کاغذی کاروائیوںتک محدودہوکررہ گئیںعوام کاکوئی پرسان حال نہیںسبزی منڈی اوربازارکے دکانداروںکا مبینہ طورپرکہناہے کہ جب ہرروزمتعددافسران اورمارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروںکے گھروں میں پھلوںاورسبزیوںکے لفافے بھربھرکرجاتے ہوںتووہ کسی دکانداریاآڑھتی کے خلاف کاروائی کیوں کریں گے مہنگائی مافیانے خود ساختہ مہنگائی کرکے غریب عوام کوسبزیاںکھانے کے قابل بھی نہیںچھوڑاپھل کھانے کے بارے میں غریب صرف سوچ توسکتاہے خریدنا اس کی پہنچ سے دورہوچکاہے مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیادپر اشیاء خورونوش کے ریٹ تومقررکردیتی ہے لیکن اس پر عملدرآمدنہ توکو ئی دکاندار ازخود کرتااورنہ کوئی انتظامیہ کی طرف سے عملدرآمد کروانے والادکھائی دیتاہے دکانداروںکی طرف سے نرخنامہ پرعمل نہ کرنے کی شکایات اگر مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے کی جائیںتوان کاکہناہوتاہے عملدرآمدکرانامارکیٹ کمیٹی کاکام نہیںیہ انتظامیہ کاکام ہے جبکہ انتظامیہ کے کسی افسریاپرائس مجسٹریٹ کو عام خریدارشکایت کرنے سے بھی گھبراتاہے ان وجوہات کی بناپرپھل وسبزی فروش مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ کوردی کے کاغذکے ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیںدیتے ہررہڑی اوردکان پرنرخنامہ آویزاںتوہوتاہے لیکن سبزی اورپھل کاریٹ دکانداراپنی مرضی کے وصول کرتے ہیں انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاںبری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہیںسپیشل مجسٹریٹ بھی کہیںنظرنہیںآتے دوکاندارنرخنامہ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے کے مختلف بہانے بناتے دیکھائی دیتے ہیں لیکن نرخنامہ پرعمل نہیںکرتے وہاڑی اورگردونواح کی عوام نے مرکزی انجمن تاجران سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی مافیاکے چنگل سے غریب عوام کوبچانے میںاپناکرداراداکریںجبکہ ڈی سی اوسے مہنگائی مافیاکے خلاف کاوائی کے ساتھ غفلت کے مرتکب سپیشل مجسٹریٹس اورپرائس کنٹرول کمیٹیوںکے خلاف بھی کاروائی کی جائی-

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں