وہاڑی،سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2مزدور جاں بحق

بدھ 3 اپریل 2024 21:45

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ وہاڑی میں وہاب چوک کے قریب میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران پیش آیا جہاں دو مزدور صفائی کیلئے گٹر کے اندر اترے اور زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

بے ہوش ہونیوالے دونوں مزدور کو بروقت باہر نکال کر طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدور آپس میں مامو بھانجا تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں