بیرون ملک سفر کرنیوالے افراد کا ویکسین نہ لگانے پر ڈی سی آفس وہاڑی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کی محکمہ ہیلتھ کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی

بدھ 30 جون 2021 16:47

بیرون ملک سفر کرنیوالے افراد کا ویکسین نہ لگانے پر ڈی سی آفس وہاڑی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 وہاڑی (سید وسیم بخاری - اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2021ء) بیرون ملک سفر کرنیوالے افراد کا ویکسین نہ لگانے پر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نعمان ، خلیل ودیگر نے محکمہ ہیلتھ کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ کئی دن سے ویکسنیسن سنٹر کے چکر لگارہے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگائی جارہی ہے۔ ویکسی نیشن سنٹر کا عملہ مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازرہاہے۔ اگر فوری طور پر ویکسین نہ لگائی گئی اور دوسرے ملک نہ پہنچے تو ملازمت ختم ہوسکتی ہے۔ مظاہرین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں