بوریوالا ۔ تھانہ فتح شاہ کے نئے ایس ایچ او کو چوروں کی سلامی

ایک ہی رات میں تین گھروں کا صفایا ،شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم

بدھ 7 جولائی 2021 23:09

بوریوالا  ۔ تھانہ فتح شاہ کے نئے ایس ایچ او کو چوروں کی سلامی
وہاڑی (سید وسیم بخاری-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2021ء) تھانہ فتح شاہ کے نئے ایس ایچ او کو چوروں کی سلامی ،ایک ہی رات میں تین گھروں کا صفایا ،شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم۔تفصیل کے مطابق ۔تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاؤں 51 کے بی میں چوروں نے ایک ہی رات میں تین گھروں کا صفایا کر دیا ۔

(جاری ہے)

چوروں نے چھتیں پھاڑ کر راجہ محمد رفیق کے گھر سے ایک لاکھ نقدی چار تولے سونا  دس عدد سوٹ  دو تولہ چاندی کے اڑے ،محمد علی کھچی کے گھر سے نقدی اور عطا محمد برال کے گھر سے دس ہزار نقدی ،سوٹ اورکمبل وغیرہ لے گئے  تھانہ فتح شاہ پولیس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کر دی  مکینوں نے ارباب اختیار سے جان ومال کے تحفظ مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں