دارالامان اور صنعت زار میں سول ڈیفنس ٹریننگ کا انعقاد

منگل 2 نومبر 2021 16:21

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2021ء)سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم کی نگرانی میں محکمہ سول ڈیفنس وہاڑی کے زیر اہتمام دارالامان اور صنعت زار میں سول ڈیفنس ٹریننگ کرائی گئی جن میں 42خواتین و مرد نے تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

خالد کریم نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کی بنیادی تربیت دینے کا مقصد عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے،  اس کے علاوہ کسی بھی ناگہانی آفات سے بچنے کا محفوظ راستہ ہے اور کسی بھی قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کیلئے سول ڈیفنس کی مفت تربیت حاصل کریں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں