وہاڑی،کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعہ 11 مارچ 2022 15:52

وہاڑی،کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ۔ اجلاس میں دیہی مراکز صحت، بنیادی مراکز صحت، فلاحی مراکز بہبود آبادی کے ذریعے ہونے والی ویکسی نیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے آئی ایچ اوز کورونا ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے اپنے فرائض احسن انداز سے ادا کریں کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی مائیکرو پلان کے مطابق ٹیموں کی لائیو لوکیشن چیک کی جائے گی کورونا ویکسی نیشن کا روزانہ کا ٹارگٹ باقاعدگی سے مرتب کیا جائے اور کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کے حصول میں کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل،ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی عابد گل، ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں