رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی سے عوام بھرپور مستفید ہورہی ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 اپریل 2022 16:23

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی سے عوام بھرپور مستفید ہورہی ہے رمضان بازاروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی سے عوام کو خریداری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے رمضان بازاروں میں نظم و ضبط برقرار ہے اور عوام کی طرف سے رمضان بازاروں میں حکومتی سبسڈی اور کئے گئے بہترین انتظامات کو سراہا جا رہا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار رمضان بازار وہاڑی کے وزٹ کے موقع پر کیا ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 400روپے، چینی 70روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے گھی 50روپے فی کلوگرام عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہے چکن، گوشت 12روپے فی کلوگرام اور انڈے 6روپے فی درجن کم ریٹ پر مل رہے ہیں اس کے علاوہ سبزیوں وپھلوں کی 13آئٹمز پر بھی خصو صی رعایت دی جا رہی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا گیا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کے وزٹ کر رہے ہیں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جہاں بھی گراں فروشی کے حوالے سے معلومات ملتی ہیں فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔اس موقع پر اے سی وہاڑی سیدوسیم حسن اور سی او یونٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کونسل راؤ نعیم خالد بھی موجود تھے ۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں