وہاڑی پولیس سٹیٹ بن چکاہے ،پولیس مظلوموں پرظلم ڈھارہی ہے ، سیدجاویدحسین شاہ

ضلعی نائب امیرجماعت اسلامی علی وقاص ہنجراقتل کے ناکردہ گناہ میں ایک سال سے قیدمیں ہیں،پولیس جانبداری کامظاہرہ کررہی ہے، امیر جماعت اسلامی وہاڑی

منگل 22 دسمبر 2020 16:44

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2020ء) ضلعی امیرجماعت اسلامی سیدجاویدحسین شاہ،ضلعی جنرل سیکرٹری رضامحمدقادری،قائمقام ضلعی صدرجماعت اسلامی یوتھ طارق محمودچوہدری کے ہمراہ پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع وہاڑی پولیس سٹیٹ بن چکاہے اورپولیس مظلوموں پرظلم ڈھارہی ہے ضلعی نائب امیرجماعت اسلامی علی وقاص ہنجراقتل کے ناکردہ گناہ میں ایک سال سے قیدمیں ہیں اورپولیس جانبداری کامظاہرہ کررہی ہے۔

پریس کانفرنس میں راؤفرمان کوثر،چوہدری طارق رفیق،تحصیل صدربوریوالہ حافظ محمدنعیم،حافظ مقصوداحمد،علی مرزا،چوہدری محمدیوسف،عثمان ساہوکا،چوہدری محمدساجد،عبداللہ بٹ،محمدسلیم،محمدعرفان،عثمان ماندری،ارشادہنجراء،قاری عبدالوارث،محمدجاگن قادری،اکرم پریمی،عامرہنجرا،سلیم کمبوہ سمیت کارکنان کی کثیرتعدادموجود تھی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے راہنماؤں کاکہناتھاکہ ہم قتل کیس میں پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں پولیس کے مظالم کے خلاف آوازبلندکرنے کے جرم میں علی وقاص ہنجراء کوقتل کے جھوٹے کیس میں ملوث کیاگیاہے۔

پولیس جانبداری کامظاہرہ کررہی ہے علی وقاص ہنجراکے بیگناہی کے ہم ثبوت پیش کرچکے ہیں لیکن پولیس ان ثبوتوں کوضمنی کاحصہ نہیں بنارہی حالانکہ ہائیکورٹ نے پولیس کوڈی وی آر ڈیٹاتفتیش کاحصہ بنانے کاحکم دے رکھاہے لیکن ڈی پی اووہاڑی نے توہین عدالت کاارتکاب کرتے ہوئے اس وقت تک ڈی وی آرکوتفتیش کاحصہ نہیں بنایاہم نے پولیس کے رویہ سے مایوس ہوکراحتجاج کاراستہ اختیارکرنے کافیصلہ کیاہے پہلے مرحلہ میں ضلع بھرکے کارکنان پولیس کے رویہ کے خلاف یکم جنوری2021کوڈی پی اوآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے الزام عائدکیاکہ پولیس نے ڈی وی آرکی ہارڈڈسک ضائع کردی ہے۔ہم پولیس کی جانبداری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جبکہ ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان تفتیش پراثراندازہورہاجس کی وجہ سے درست تفتیش نہیں ہورہی۔ڈی پی اوکے حکم پرپولیس نے ڈی وی آرڈیٹاتفتیش کاحصہ نہیں بنایاجس میں علی وقاص ہنجرائ کی بیگناہی ثابت ہوتی ہے انہوں نے اعلی حکام سے ڈی پی او اور دیگرذمہ دارپولیس ملازمین کومعطل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہاہے کہ قتل کیس کی انکوائری اوپن کی جائے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے اگرمطالبات تسلیم نہ ہوئے تواحتجاج کادائرہ کاوسیع کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں