وہاڑی،ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا گورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج بورے والا کا دورہ

جمعرات 9 جون 2022 23:07

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2022ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر نگہت شاکر نے گورنمنٹ بوائز کالج بوریوالا اور گورنمنٹ گرلز کالج بورے والا کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نگہت شاکر نے سٹاف پرنسپل اور کالج میں موجود طلبا اور طالبات سے ملاقات کی اور اس موقع پر کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے پاس طلبا و طالبات کی سہولت کی خاطر ایم اے ایم ایس سی کے فریش داخلوں میں 15 جون تک توسیع کر دی ہے اس لیے آپ تمام اپنے ارد گرد ایم اے، ایم ایس سی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا و طالبات کو یہ معلومات ضرور پہنچائیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر نگہت شاکر ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ان کالجز میں قائم شدہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا کو فراہم کی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور امتحانی مراکز کے عملے کی شفاف امتحان کے لیے کوششوں کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں